فارم ہاؤس اور ہوٹل سے درجنوں خواتین و مرد گرفتار

 فارم ہاؤس اور ہوٹل سے  درجنوں خواتین و مرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)برکی پولیس نے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارکر 8لڑکیوں سمیت 26ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

۔شراب، بیئر کین، حقہ، شیشہ فلیور ڈبہ، ساؤنڈ لائٹ میکسر، لیپ ٹاپ، ساؤنڈ سسٹم برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فارم ہاؤس میں لڑکے ، لڑکیاں اکٹھے ڈانس اور شیشہ پارٹی میں مصروف تھے انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ سخت مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت کی اور گلوگیر ہونے کی بھی کوشش کی ۔ادھر گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں پارٹی پر چھاپہ مار کر 30 سے زائد مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا ۔ ملزموں سے اسلحہ، شراب اور دیگر غیر قانونی اشیا برآمد ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں