نئے سال پرہوائی فائرنگ ہلڑ بازی ،15ملزم گرفتار

نئے سال پرہوائی فائرنگ  ہلڑ بازی ،15ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) نئے سال کا آغاز پر جشن کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق15 کی ہر کال پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور ہوائی فائرنگ و ہلڑ بازی کرنے والے 15 ملزموں کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔شاد باغ ، تھانہ کینٹ، ہنجروال،شاہدرہ ،کاہنہ ، راوی روڈ،تھانہ شفیق آباد، اچھرہ اورڈھولن وال قادری چوک سے بھی ملزموں کوگرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں