16 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا

16 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا

لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ کے علاقے سے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

 مقدمہ میں نامعلوم شخص پر زیادتی کی نیت سے لڑکی کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق فائقہ کو ایک نامعلوم شخص نے اغوا کیا ۔ واقعے کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں ایک مشتبہ شخص، جو کالی جیکٹ میں ملبوس ہے ، کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں