ایل پی جی ری فلنگ ،غیر قانونی دھندے میں ملوث دکاندار کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایل پی جی ری فلنگ کے غیر قانونی دھندے میں ملوث دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 283 چک میں سول ڈیفنس انسٹرکٹر مستنصر حسین نے دکاندار علی حمزہ اور عمیر علی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جو کہ بغیر کسی لائسنس اور حفاظتی اقدامات کے ایل پی جی ری فلنگ کا دھندہ کررہے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔