تجاوزات کیخلاف آپریشن تاجر وں کا عملہ پر بہیمانہ تشدد

تجاوزات کیخلاف آپریشن  تاجر وں کا عملہ پر بہیمانہ تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تاجر آپے سے باہر ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ انار کلی بازار میں انفورسمنٹ آفیسر محمد سعید تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے پہنچے۔۔

 تو دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ تک بازار پر قبضہ کرنے والے دکاندار آپے سے باہر ہوگئے اورانہوں نے سرکاری ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کام سے روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس کے موقع پرپہنچنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں