بلوچنی :2 منشیات فروش گرفتار ،60 لٹرشراب برآمد
بلوچنی(نمائندہ دنیا )پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزموں کو گرفتار کرکے شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بلوچنی رضا مصطفٰی گجر نے سب انسپکٹر محمد مقدس شہزاد اوردیگر اہلکاروں کے ہمراہ شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 2 ملزموں یعقوب مسیح وغیرہ کو گرفتار کرکے 60 لٹرشراب برآمد کر لی۔ ملزموں سے برآمد شراب تیار کرنے والا سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔