جھنگ :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار زخمی

جھنگ :نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے موٹرسائیکل سوار زخمی

جھنگ، اٹھارہ ہزاری(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )جھنگ احمد پورسیال میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد پورسیال کے علاقہ کچا میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار 40سالہ ٹکا خان کو گولی مار دی ،گولی لگنے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ،واقع کی اطلاع ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا جہاں اس کو فوری طبی امدا دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں