سمن آباد سے نومولود بچی کی لاش برآمد

سمن آباد سے نومولود بچی کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہو گئی ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ۔

نامعلوم خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق سمن آباد کے علاقے پکی ٹھٹھی کے قریب کوڑے کے ڈھیر پر مشکوک بیگ دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے بیگ کھولا تو اس سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لاش پھینکنے والی خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں