منشیات فروش گرفتار،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد

راہوالی(نمائندہ دنیا )کینٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کردی۔۔۔
ا سی پی او گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ڈی ایس پی سرکل کینٹ اعجاز احمد گجر کی قیادت ،ایس ایچ او کینٹ شکراﷲ خاں کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محسن جاوید چٹھہ نے ریلوے پھاٹک کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد عرف شہزاد ساکن ترگڑی روڈ راہوالی کو قابو کرلیا ۔