ٹک ٹاک پر دھمکیاں، رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ

ٹک ٹاک پر دھمکیاں، رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ

لاہور(شوبزڈیسک)ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزموں نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں