بہنوئی قتل کرنے والا ملزم سالا اور شریک جرم بھتیجا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم سالے اور شریک جرم اس کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں محمد اقبال کو قتل کرنے والے ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں طالب حسین اور اس کا بھتیجا مظہر شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزموں نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بنا پر اقبال کو قتل کر دیا تھا۔