ڈاکو نقدی ، 3موبائل فونز چھین کر فرار

ساہیوال (نمائندہ دنیا )دومختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی اور 3موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ ڈکیتی کی واردات بلال کالونی میں ہوئی۔۔۔
نعت خواں محمدافضال سہروردی مزدور پلی سے رات کے وقت موٹرسائیکل پر گھرجارہے تھے کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ 81/5-Lکے قریب 2 ڈاکو مدثر عباس اور محمدعارف سے 23ہزار نقدی اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔