غزہ پر سب غمگین، حکمران امریکا کی خوشنودی کر رہے : حافظ نعیم

غزہ پر سب غمگین، حکمران امریکا کی خوشنودی کر رہے : حافظ نعیم

کراچی (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ غزہ وفلسطین کی صورتحال ہم سب کو غمگین کررہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر رہنے پر مجبور ہیں، صیہونیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپنی ہزاروں سال کی تاریخ دہرائی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں امریکہ کا ہاتھ ہے، امت مسلمہ کے حکمرانوں کے پاس سب کچھ ہے لیکن غیرت و حمیت موجود نہیں ہے، حکومت و اپوزیشن میں شامل سب امریکہ و اسرائیل کی مذمت کے بجائے امریکی خوشنودی کی کوشش کررہے ہیں۔ ادارہ نورحق میں روایتی عید ملن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر پوری امت اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ ہے ،اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ عید کے بعد امن و امان کی صورتحال، بجلی کے بلوں، چینی و آٹا مافیا کے خلاف جماعت اسلامی بھر پور تحریک شروع کررہی ہے ، تمام صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عید الفطر کے پہلے روز امیر کراچی منعم ظفر خان کے ہمراہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں