ڈیڈ لائن ختم، افغان شہریوں کیخلاف آپریشن، درجنوں گرفتار، ملک بدر کیا جائیگا

ڈیڈ لائن ختم، افغان شہریوں کیخلاف آپریشن، درجنوں گرفتار، ملک بدر کیا جائیگا

کوئٹہ، چمن(سٹاف رپورٹر، دنیا نیوز)ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد انہیں واپس بھیجنے کا عمل آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔ افغان شہریوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا، درجنوں کو گرفتار کرلیا، جن کو ملک بدر کیا جائیگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2013 سے اب تک 65 لا کھ افغان مہاجرین واپس گئے اور رضاکارانہ طور پر دی جانے والی ڈیڈلائن کے دوران 8لاکھ 85ہزار 9سو 2سے زائد افغان مہاجرین افغانستان گئے ہیں ۔ادھر ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج جمعرات سے شروع ہو گی۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے ،پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے ، باب دوستی کیمپ میں نادرا کی جانب سے افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا۔حبیب احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے بارڈر کراس سے رہ جانے والی افغان فیملیز کو قیام و طعام کی سہولت مہیا کی جائے گی، عید تعطیلات کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔ ادھر افغان کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجنے کے لئے تحویل میں لینے کا عمل شروع ہوگیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 60 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار افغان شہریوں کو اب افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو 30 جون تک پاکستان میں رہنے کی مہلت دی گئی ہے ۔کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ترنول، بھارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں کی گئیں جہاں 22 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا جبکہ راولپنڈی کی فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں سے 38 افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں پرانا حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا اور وہاں سے رجسٹریشن کے بعد انہیں لنڈی کوتل کیمپ لے جایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں