شہری کو بوگس چیک دینے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروباری لین دین میں لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ محمد آباد میں وقاص کو علی نامی شخص نے کاروباری ادائیگی کے عوض 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک دیئے جو مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔