خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

 خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں  دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ جمیل پارک کی رہائشی صباء ناز نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم کی جانب سے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا گیا اور خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ جبکہ تیزاب پھینکنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں