غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے دوافراد گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ کینٹ نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے دوافراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شاکر اور فیضان اپنی دکان میں گیس ری فلنگ میں مصروف تھے جن کے پاس کوئی این او سی نہ تھا اور حادثے کا سبب بن سکتے تھے جن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔