موبائل فونز چھیننے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شادباغ کے علاقے سے گلی محلوں، خواتین بالخصوص بچوں سے موبائل فونز چھیننے والا 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے واردات کی کال پر حلیہ کی بابت تعاقب کرکے گول باغ کے قریب دونوں ملزموں عمر رضا اور عبد الرحمان کو گرفتارکر کے مزید کارروائی کیلئے شادباغ پولیس کے حوالے کر دیا۔