کامونکے :مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق

کامونکے :مختلف واقعات میں  کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار )مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ٹبہ محمد نگر میں پیش آیا جہاں 45 سالہ منور گلی سے گزرتے ہوئے بجلی کے پول سے چمٹ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرا واقعہ شریف پورہ میں پیش آیا جہاں 20 سالہ ذیشان کو برف بنانے والے کارخانے میں کام کے دوران کرنٹ لگا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں