سمندری :دکان سے 8لاکھ مالیتی سامان چوری ،ملزمان فرار

سمندری(نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد تالے توڑ کر دکان سے 8لاکھ روپے مالیتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ اڈا کوٹاں میں نامعلوم افراد نے رات کو دکان کے تالے توڑ کراندر موجود 8لاکھ مالیت کا سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ،متاثرہ دکاندار کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔