ماموں کانجن :تلخ کلامی پر 3ملزمان کا کلہاڑیوں سے حملہ،2 افراد شدیدزخمی

ماموں کانجن :تلخ کلامی پر 3ملزمان کا  کلہاڑیوں سے حملہ،2 افراد شدیدزخمی

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں معمولی تلخ کلامی پر لڑائی،کلہاڑیوں کے وار کر کے 2 افراد کو شدیدزخمی کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

گزشتہ روز نواحی گاؤں 508گ ب میں رمضان ولدبشیر اورناصرولد وریام واٹرفلٹریشن پلانٹ پر پانی لینے گئے تو وہاں موجود 3 افراد سے ان کی تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزمان نے رمضان اور ناصر پر کلہاڑیوں کے وار کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں