پیرمحل:مختلف واقعات میں 2شادی شدہ خواتین اغوا
پیرمحل(نمائندہ دنیا ) مختلف واقعات میں 2شادی شدہ خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔ مو ضع بب کے مکین محمد ایران نے موقف اختیار کیا ہے ۔۔
کہ میری بیوی کلثوم بی بی رفع حاجت کے لئے کھیتوں کی جانب جارہی تھی کہ ظفر اقبال نامی شخص نے اغوا کر لیا، گائوں 358گ ب کے رہائشی محمد رفاقت نے بھی موقف اپنایا ہے کہ میری بھابھی سونیا پروین اڈا پھلور پر قائم بیوٹی پارلر پر کام سیکھنے کی غرض سے گئی تو گھر واپس نہیں لوٹ سکی شبہ کے اسے اغوا کر لیا گیا۔