غیر معیاری فوڈ آئٹمز تیار اور فروخت کرنے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری فوڈ آئٹمز تیار اور فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے ڈائیوو روڈ پر فوڈ سیفٹی آفیسر ثمرہ تنویر نے۔۔۔
اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی یونٹ کو غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی تیاری اور فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔ جسکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ۔