8لاکھ کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا)ٹبہ کدواں والا سہاری روڈ قصور کے رہائشی محمد الیاس ولد عبدالرزاق نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ۔۔۔
محمد عمران ولد محمد یونس کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے جس کی وجہ سے اُس نے مجھ سے 8 لاکھ روپے ادھار لیے اور مجھے 8 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔