ایف آئی اے کی کارروائی ،بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن رضا کو حراست میں لے لیا۔
ملزم کی جانب سے مبینہ طورپر جعلی بنک اکائونٹ کے ذریعے شہری کے اکائونٹ سے 3 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم ٹرانسفر کی گئی تھی جبکہ اس فراڈ میں بنک کے عملے کی جانب سے بھی مبینہ طور پر ملزم کا ساتھ دیاگیا تھا۔ جو پہلے سے ہی ایف آئی اے کی حراست میں موجود ہیں۔ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے ملزم کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے موبائل اور دیگر ڈیوائسزبرآمد کرکے مزید تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیاگیا ہے ۔