لدھیوالہ وڑائچ:ڈکیتی کی وار داتیں ، کئی شہریوں کو لوٹ لیا گیا
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ۔
تھانہ اروپ کے علاقہ علی پور چوک میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے راشد محمود اور محمد عثمان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔جی ٹی روڈ پر پٹھان کالونی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے عصمت اللہ کو روک کر اس سے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی باٹھ کالونی کے رہائشی قاسم جبار کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گلی میں روک کر موبائل فون اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔