ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ پتنگ بازی کے 56ملزم گرفتار

ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ   پتنگ بازی کے 56ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کیا، جس کے دوران مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 56 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

چھٹی کے روز شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 52ون ویلرز کو گرفتار کیا۔ جبکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان فیکٹری ایریا، سندر، ہربنس پورہ اور دیگر علاقوں سے حراست میں لیے گئے ،ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئی ہیں، جبکہ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں