تتلے عالی :بچوں کیلئے خرچ مانگنے پر خاتون پر تشدد ،گھر سے نکال دیا

تتلے عالی :بچوں کیلئے خرچ مانگنے پر  خاتون پر تشدد ،گھر سے نکال دیا

تتلے عالی(نامہ نگار )بچوں کیلئے خرچ مانگنے پر خاتون پر تشدد گھر سے نکال دیا خاوند اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

نواحی گاؤں کولو والہ کے شاہد فرید کی بہن کومل بی بی کی شادی تین سال قبل بڈھاگورائیہ کے شعیب اکبر سے ہوئی تھی سسرال والے اسے بلا وجہ مارتے پیٹتے تھے ،گزشتہ رات ساڑھے سات بجے کے قریب کومل نے اپنے خاوند سے بچوں کیلئے خرچہ مانگا تو شعیب اکبر نے والدین اور بہنوں سے مل کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھر سے نکال دیا،خاتون کو نوشہرہ ورکاں ہسپتال لایا گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں