بنوں:جائیداد تنازع پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3 افرادقتل
بنوں (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل کر دئیے گئے ، فائرنگ میں ایک خاتون زخمی بھی ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹاؤن شپ چڑیا گھر کے قریب پیش آیا، مقتولین میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر قریبی رشتے دار نے گھر پر فائرنگ کی، لاشوں اور زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے گئے ہیں ۔