10وارداتیں :شہر ی لاکھوں نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم

10وارداتیں :شہر ی لاکھوں نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔

نامعلوم ڈاکوؤں نے راوی روڈ میں مراتب سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،غازی أٓباد میں رفیع سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں صادق سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،بر کی میں دلاور سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون اورنشترکالونی میں منیر سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبا ئل فون چھین لیا۔دوسری جانب نامعلوم ملزموں نے شادباغ اور گجرپورہ سے 2 گاڑیاں جبکہ سندر ،لوہاری اور فیکٹری ایریا سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں