سیکریٹری فشریز، جھینگا اسٹیٹ سائٹ سرگودھا میں ترقیاتی کام کا جائزہ
لاہور(اے پی پی)سیکریٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ رانا محمد سلیم افضل نے سرگودھا ڈویژن کا دورہ کیا اور شرمپ (جھینگا) اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے۔۔۔۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، اور آن گراؤنڈ ترقیاتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری فشریز نے بتایا کہ کس طرح سرگودھا ڈویژن کی ناکارہ اور بنجر زمینوں کو منافع بخش جھینگا فارمنگ کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے جس کا دائرہ کار دیگر بنجر اور ناکارہ زمینوں تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے منصوبے کے لیے زمین کی فراہمی اور دیگر امور کے حوالے سے کام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔