ازبکستان کراٹے ایونٹ میں 3گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کی واپسی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بین الاقوامی دولت مشترکہ کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ نووئی، ازبکستان میں 3 گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔۔۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کامن ویلتھ ٹورنامنٹ میں راجاز مارشل آرٹ بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کی کھلاڑیوں مارشل آرٹ کوئین لائبہ ربنواز جنجوعہ، عیشا ارم اور عبداللہ نے گولڈ میڈل جیتے ۔