لاہور :10مقامات پر،،سہولت آن دی گو بازار،،کھل گئے:حقیقی ترقی وہی ہے جس سے ہر غریب کو فائدہ ہو:مریم نواز

لاہور :10مقامات پر،،سہولت آن دی گو بازار،،کھل  گئے:حقیقی  ترقی  وہی  ہے  جس  سے  ہر  غریب  کو  فائدہ  ہو:مریم  نواز

ریڑھی بانو ں کو 400سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ،فروری تک مزید 5بازارفنکشنل ہونگے اشیا ڈی سی ریٹ پر ملیں گی ، پنجاب بھر میں پراجیکٹ لائینگے :وزیراعلیٰ، انسپکشن ٹیم کاٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کادورہ

لاہور(دنیانیوز)لاہور میں 10 مقامات پر ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ کھل گئے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہناہے کہ حقیقی تر قی وہی ہے جس سے ہر غریب کو فائدہ ہو ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ہدایت پر ریڑھی بانو ں کو 400سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی گئی،جس کے بعد لاہور میں پہلے مرحلے میں دس مقامات پر ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ کھل گئے ۔گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن ،کھاڑک نالہ اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں سہولت آن دی گو بازار فعال ہو گئے ۔سہولت آن دی گو بازار میں پھل، سبزیاں،چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی جبکہ یہاں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا شاندار اور بہترین نظام کیا گیا ہے اورڈرائیو تھروخریداری کی سہولت بھی موجود ہے ۔فروری تک لاہور میں مزید 5مقامات پر سہولت آن دی گو بازار فنکشنل کئے جائیں گے جبکہ برکی،صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن،مون مارکیٹ اور فیروز والا میں سہولت آن دی گو بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

دکاندار وں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکریہ مریم نواز،اب ہم ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں ،دکانداروں نے اظہارِ تشکر کیااور کہاکہ ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے باوقار اور باقاعدہ سسٹم بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔مریم نواز نے کہاکہ سہولت آن دی گو بازار قائد نواز شریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کا ویژن ہے ،ریڑھی بانو ں کو اپنی دکانیں ملنے پر جو خوشی ہورہی ہے اسے محسوس کرسکتی ہوں ،ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے ۔انہوں نے کہاکہ حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو،لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہولت آن دی گو بازار جیسے پراجیکٹ لائیں گے ۔دوسری طرف سی ایم انسپکشن ٹیم کے اچانک دورے جاری ہیں ، مریم نواز شریف کے ویجی لینس ویژن کے مطابق سی ایم انسپکشن ٹیم ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال پہنچ گئی،صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،مریضوں اور تیمار داروں کے ساتھ بات چیت کی۔انسپکشن ٹیم نے او پی ڈی، فارمیسی اور ایمرجنسی میں ضروری ادویات کی فراہمی اور مسلسل اعلانات پر اطمینان کااظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں