لاہور:باراتیوں کی ویگن نہر میں جا گری،1جاں بحق ، 11زخمی

 لاہور:باراتیوں کی ویگن نہر میں جا گری،1جاں بحق ، 11زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر،آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں سے بھری ویگن بے قابو ہو کر نہر میں جا گری،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے ، 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ویگن کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ویگن بے قابو ہو کر نہر میں جا گری جس کے نتیجہ میں 55 سالہ حنیف دم توڑ گیا جبکہ بچوں اور خواتین  سمیت 11افراد زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد کو تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو منتقل کر دیا گیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں