لڑکی نے شادی سے چند روز قبل خودکشی کر لی

 لڑکی نے شادی سے چند  روز قبل خودکشی کر لی

لاہور(آن لائن) گلاں والا گاؤں تھانہ صدر کی حدود میں ایک جواں سالہ لڑکی نے شادی سے چند روز قبل خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے والدین سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھائیں، جس کے نتیجے میں اسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا۔لاہور ہسپتال میں تقریباً 4 گھنٹے کی کوشش کے بعد لڑکی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں