بھارتی ریاست اترپردیش کی فائرنگ رینج میں دھماکا، 4فوجی زخمی
لکھنو (اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ بڈکالا فائرنگ رینج میں ایک دھماکے میں چار بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساگر جین نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام اس وقت پیش آیا ،جب فائرنگ کی معمول کی مشقیں جاری تھیں،اچانک ایک دھماکہ ہواجس میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔مرزا پور اور بیہت کی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی فوجیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ساگر جین نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کو بعد میں تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلع ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔