چینی بیڈمنٹن روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

چینی بیڈمنٹن روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اس جدید روبوٹ نے چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر شاشِنگ میں ملک کے چند بہترین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے خلاف کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر1,452 مسلسل ریلیاں مکمل کیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق روبوٹ نے لگاتار 1,452 شاٹس کامیابی کے ساتھ واپس کیے، جس کے ذریعے موبائل روبوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ مسلسل بیڈمنٹن کانٹر ہِٹس کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا اس تاریخی کامیابی نے کھیل اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں