بچپن میں لاپتا ہونے والی بچی 42 سال بعد بازیاب
کینٹکی(نیٹ نیوز)امریکی ریاست کینٹکی سے 1983 میں لاپتا ہونے والی 3 سالہ لڑکی 42 برس بعد زندہ مل گئی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ خاتون کو اپنی گمشدگی یا اغوا سے متعلق کچھ علم ہی نہیں تھا اور وہ نئی شناخت کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی۔ 1983 میں مشیل میری نیوٹن کو اس کی والدہ ڈیبرا نیوٹن کے ساتھ لُوئیول (کینٹکی) سے جارجیا منتقل ہونا تھا تاہم بعد ازاں وہ شوہر اور خاندان سے مکمل طور پر لاپتا ہو گئیں۔ ڈیبرا نیوٹن پر بچی کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لینے کا الزام عائد کیا گیا۔ پولیس کو 2025 میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ڈیبرا کو حراست میں لیا گیا، حکام نے اس کے بعد مشیل تک رسائی حاصل کی جو اب 46 برس کی ہیں ہے۔ بعد ازاں مشیل کی اپنے والد جوزف نیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ دونوں عدالت میں ڈیبرا کی پیشی کے موقع پر بھی موجود تھے۔