علی ظفر کے نئے گانے ’’رخسانہ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
کراچی(آئی این پی)گلوکار و اداکار علی ظفر کا نیا میوزک البم روشنی ریلیز ہوتے ہی ڈیجیٹل دنیا پر چھا گیا۔ سوشل میڈیا، یوٹیوب اور سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر البم کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
البم کا پہلا ویڈیو سنگل رخسانہ ریلیز کے فورا بعد نمبر ون ٹرینڈ بن گیا اور چند ہی دنوں میں لاکھوں ویوز عبور کر گیا۔ دلکش دھن، سادہ مگر مؤثر ویژولز اور منفرد انداز نے گانے کو ہر طبقے میں مقبول بنا دیا ہے ، جب کہ سوشل میڈیا پر یہ گانا سب سے زیادہ زیرِ بحث موضوعات میں شامل ہے ۔علی ظفر کا البم روشنی بارہ گانوں پر مشتمل ہے ، جس میں محبت، رومان، خود احتسابی اور جذباتی کیفیتوں کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ البم میں جدید پاپ اور سادہ مگر دل کو چھو لینے والی دھنوں کا حسین امتزاج موجود ہے۔