کھانا کھاتے وقت ریلز دیکھنا پیٹ کی چربی بڑھا سکتا ہے
لندن (سپورٹس ڈیسک) ایک طبی تحقیق کے مطابق تے وقت ریلز دیکھنا پیٹ کی چربی کو بڑھا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کھانے کے دوران موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے پیٹ کی چربی بڑھ سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے دائمی امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے دوران موبائل فون یا ٹی وی دیکھنے کا ہماری صحت پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ جب ہم کھانا کھاتے وقت کسی اور چیز میں مشغول ہوتے ہیں، تو ہمارا دھیان کھانے پر نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے دماغ کو کھانے کی مکمل تسکین نہیں مل پاتی۔اس کی وجہ سے دماغ کھانے کی بجائے فون پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ بھرنے کا سگنل صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتا اور انسان ضرورت سے زیادہ کھانا شروع کر دیتا ہے۔