آپ ٹی وی پر نظر آنیوالے کھانے کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک حیران کن ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے اب ناظرین ٹی وی سکرین پر دکھائے جانے والے کھانوں کا ذائقہ براہِ راست محسوس کرسکیں گے۔
اس تجرباتی ڈیوائس کو ‘ٹیسٹ دی ٹی وی’ یا ٹی ٹی ٹی وی کا نام دیا گیا ہے، جسے میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی مِیاشِتا نے اپنی تحقیقی ٹیم کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ٹی وی بظاہر ایک عام فلیٹ سکرین جیسا لگتا ہے، مگر اس میں ایک خاص نظام نصب ہے جو دس بنیادی ذائقوں جیسے میٹھا، کھٹا، نمکین اور دیگر کو مخصوص تناسب میں سکرین پر منتقل کرتا ہے۔ ناظرین اس سکرین پر زبان پھیر کر کھانے کا ذائقہ براہِ راست محسوس کر سکتے ہیں جو وہاں دکھایا جا رہا ہو۔پروفیسر ہومی مِیاشِتا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی تجربات کو نئی جہت دینا ہے۔