ایم سی جی کیوریٹر کا میچ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے کیوریٹر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار کردیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 2 دن میں ٹیسٹ میچ ختم ہونے کی وجہ سے ایم سی جی کی پچ بہت زیادہ زیرِ بحث ہے ، میلبورن کرکٹ کلب اور کیوریٹر کو پچ کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایم سی جی کی پچ بنانے والے کیوریٹر میتھیو پیج نے ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو سٹیورٹ فوکس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی جی کی پچ کے باعث بہت زیادہ حیرانگی کے عالم میں ہوں، میں اس طرح کے ٹیسٹ میچ کا کبھی حصہ نہیں رہا اور امید ہے آئندہ بھی نہیں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ چوتھے اور پانچویں روز تک بیٹ اور بال میں توازن برقرار رہے ، ہمیں بڑی مایوسی ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ صرف دو دن رہا۔