کم عمر بچوں کے مستقبل کی فکر میرا خوف :فیصل قریشی
کراچی(آئی این پی)اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ کہیں وہ اپنے کم عمر بچوں کو زندگی میں سیٹل اور محفوظ مستقبل میں دیکھنے سے پہلے دنیا سے نہ چلے جائیں۔
فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بطور والد اپنے کم عمر بچوں کے مستقبل، ذمہ داریوں اور لاحق خدشات پر کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب انسان کے بچے کم عمر ہوں تو دل میں سب سے بڑا خوف یہی ہوتا ہے کہ کہیں وہ بچوں کو زندگی میں سیٹل ہوتے دیکھے بغیر دنیا سے نہ چلا جائے ۔فیصل قریشی نے کہا، جب بچے دیر سے پیدا ہوں تو والدین کو ایک مستقل ٹینشن لاحق رہتی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے بچوں کو خودمختار اور محفوظ مستقبل میں دیکھ سکوں۔