ریحام رفیق کا ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا انکشاف

ریحام رفیق کا ذہنی تناؤ  کا شکار ہونے کا انکشاف

کراچی(آئی این پی)اداکارہ ریحام رفیق نے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مختلف تصاویر پر مشتمل مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ذہنی تنا ؤسے لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں یہ ذاتی لمحات ہمدردی حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ آگاہی کے مقصد سے شیئر کر رہی ہوں۔ اگر کوئی شخص اپنی ذہنی مشکلات کا اظہار کرے تو اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، اسے سنجیدگی سے لیا جائے اور اسے مناسب ماحول فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں