نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر
جونیئر کیٹیگریزکی ٹرافی آرمی اورکیڈٹ ویٹ کیٹیگریز کی ٹرافی پنجاب کے نام
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) کورین ایمبیسڈر نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر، جونیئر ویٹ کیٹیگریزکی ٹرافی پاکستان آرمی اورکیڈٹ ویٹ کیٹیگریز کی ٹرافی پنجاب نے اپنے نام کرلی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ27 سے 28 دسمبر ء تک شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقدہوئی ۔ چیمپئن شپ کے آخری دن جونیئر اور کیڈٹ کیٹیگریز کے پومسے اور جونیئر اور کیڈٹ مرد و خواتین کھلاڑیوں کے کیروگی مقابلے ہوئے۔
اختتامی تقریب میں جمہوریہ کوریا، اسلام آباد سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل Kim Jinwoo مہمان خصوصی تھے جنہوں نے صدر پی ٹی ایف راجہ وسیم احمدجنجوعہ،صدر ویمن ونگ صبا شمیم، سینئر عہدیداروں کے اہم آفیشلز کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔ جونیئر ویٹ کیٹیگریزمیں پاکستان آرمی نے 7 گولڈ، 4 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت کر پہلی، خیبرپختونخوا نے 5 گولڈ، 2 سلور اور 6 برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ اسلام آباد اے نے 2 گولڈ اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔