براہ کرم شہرت کیلئے کسی اور کو ڈھونڈیں : صبا قمر

براہ کرم شہرت کیلئے کسی  اور کو ڈھونڈیں : صبا قمر

لاہور(آئی این پی)اداکارہ صبا قمر نے اپنے ناقدین کو کہا ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کیلئے کسی اور کو ڈھونڈھ لیں۔

حالیہ دنوں میں صبا قمر کے خلاف پولیس یونیفارم بغیر اجازت پہننے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ انسٹاگرام پر انہوں نے خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی درخواست بھی شیئر کی ۔صبا قمر نے اس پٹیشن کو شہرت کا استعمال کرتے ہوئے پبلسٹی کا ذریعہ قرار دیا، اور ناقدین سے کہا کہ براہ کرم شہرت کے لیے کسی اور کو ڈھونڈیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں