کابل میں دھماکا : طالبان انٹیلی جنس چیف کامعاون ہلاک

کابل میں دھماکا : طالبان انٹیلی جنس چیف کامعاون ہلاک

دھماکا کابل کے علاقے بوٹخاک میں معاون مولوی نعمان کے گھر کے اندر ہوا بیٹا زخمی ،طالبان حکام خاموش ،گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد پھٹنے کا خدشہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز کابل کے علاقے بوٹخاک میں مولوی نعمان کے گھر کے اندر پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں مولوی نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے تاحال واقعہ پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دھماکے کی وجہ واضح کی گئی ہے تاہم شبہ ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں