لیبیا کے آرمی چیف کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کے اعزازسے نواز دیا گیا
طرا بلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں آرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد اور 4 دیگر اعلیٰ فوجی افسروں کو ان کے آبائی شہر مصراتہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔۔۔
جبکہ جنرل محمد الحداد کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کردیاگیا،تدفین سے قبل جنوبی طرابلس کے ایک فوجی اڈے پر فوجی افسروں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے اعلان کیا کہ تمام شہدا کو اگلے عہدے پر ترقی دی جا رہی ہے جس کے تحت جنرل محمد الحداد بعد از وفات فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہوگئے ۔واضح رہے 24 دسمبر کو لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ ہوگیا تھا۔