چترال:گھرمیں بھائی،سابق بیوی،3سالہ بچی قتل،ملزم فرار
جلابیب خان نے بھتیجے سے ناجائزتعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کوطلاق دی بھائی اسماعیل کے گھراپنی سابق بیوی حنیفہ،بچی دلشاد کودیکھ کرفائرنگ کردی
چترال(این این آئی )چترال کے جنوبی علاقہ دمیڑ کے گاؤں لاچی گرام میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی،سابق بیوی اور تین سالہ بچی کوقتل کردیا،پولیس کے مطابق جلابیب خان نے اپنے بھائی اسماعیل خان، اپنی سابق بیوی حنیفہ بی بی اور3سالہ بچی دلشاد کو گولیاں مارکر قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا ، ملزم کی سابق بیوی سے چند سال پہلے اپنے بھتیجے عمر خان کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات منظر عام پر آنے پر ان کے درمیان علیحدگی ہوئی تھی، جبکہ ایک جرگہ کے ذریعے دونوں میں صلح بھی ہوئی تھی جس کی رو سے اسماعیل خان کی طرف سے ملزم کو 10 لاکھ روپے تاوان ادا کرنا تھاجس کی ادائیگی نہ ہونے پر ملزم کو رنج تھا ، وقوعہ کے وقت ملزم نے اپنی سابق بیوی کو بھائی کے گھر میں موجود پاکرمبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں تینو ں افراد موقع پر دم توڑ گئے ، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔