سیالکوٹ :مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم ہلاک

 سیالکوٹ :مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم ہلاک

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) تھانہ رنگ پورہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں زیرحراست ملزم 28 سالہ ارسلان جاوید ہلاک ہو گیا۔

 اسے پولیس نے ایک ساتھی سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کیا تھا ،ذرائع کے مطابق اس کا گرفتار ساتھی عرفان مبینہ طور پر رشوت دے کر رہا ہوگیا تاہم ارسلان جاوید مبینہ مقابلہ میں ماراگیا،ورثاء لاش کو میانہ پورہ میں واقع اپنے گھر لے آئے اور انہوں نے پولیس پر ارسلان کو ناحق قتل کئے جانے کا الزام عائد کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں